Mirza Ghalib best poetry-Ajab nishaat sy jilaad ky chlay hain hum aagy-Mirza Ghalib best poetry


 عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے



Mirza Ghalib best poetry-Ajab nishaat sy jilaad ky chlay hain hum aagy-Mirza Ghalib best poetry

 عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے

کے اپنے سائے سے سرپانو سے ہے دو قدم آگے


قضا نے تھا مجھے چاہا خراب بادہ الفت

فقط خراب لکھا بس نہ چل سکا قلم آگے


خدا کے واسطے داد اس جنون شوق کی دینا

کہ اس کے در پہ پہنچتے ہیں نامہ بر سے ہم آگے


یہ عمر بھر جو پریشانیاں اُٹھائی ہیں ہم نے

تمہارے آئیو اے طرہ ہائے خم بہ خم آگے


دل و جگر میں پرافشاں جو ایک موجئہ خوں ہے

ہم اپنے زعم میں سمجھے ہوے تھے اس کو دم آگے


''قسم جنازے پہ آنے کی میرے کھاتے ہیں ''غالب

ہمیشہ کھاتے تھے جو میری جان کی قسم آگے


(مرزا غالب)

Post a Comment

0 Comments